You might have to wait until February or March to get your iPhone X

You Might Have To Wait Until February Or March To Get Your IPhone X

آئی فون ٹین کے لیے آپ کو فروری یا مارچ تک انتظار کر نا پڑے گا

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ نومبر تک آپ آئی فون ٹین (iPhone X) خرید سکتے تو ایسا ہونا مشکل لگتا ہے۔ وقتاً فوقتاً سامنے آنے والی اطلاعات سے لگتا ہےکہ فون کی تیاری کی مشکلات کی وجہ سے اس کے مارکیٹ میں آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔اس حوالے سے جو سب سے اہم مشکل پیش آ رہی ہے وہ فیس آئی ڈی کے لیے استعمال ہونے والے 3ڈی سنسنگ پرزوں کی عدم دستیابی ہے۔ فیس آئی ڈی اس تازہ ترین فون کا وہ فیچر ہے، جس سے صارفین اپنے چہرے کی کی مدد سے فون کو کھول سکیں گے۔

اسی سے صارفین پے منٹس بھی کر سکیں گے۔
ایپل نے 12 ستمبر کو آئی فون 8 ، آئی فون 8 پلس اور آئی فون ٹین متعارف کرادئیے تھے۔ 22 ستمبر کو آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس کی فراہمی کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ آئی فون ٹین کی تیاری سست روی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

پہلے خیال تھا کہ اسے 3 نومبر کو جاری کیا جائے گا لیکن اس کی بڑھتی ہوئی طلب سے لگتا ہے کہ نومبر میں اسے محدود تعداد میں جاری کیا جائے گا۔

اگر آپ 27 اکتوبر کو شروع ہونے والے پری آرڈر میں سب سے پہلے آرڈر دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ اس فون کو حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔
ایپل کی سابقہ تجزیہ کار جینی منسٹر کا کہنا ہے کہ یہ فون جنوری کے شروع میں سٹور پر آئے گا۔ ایک دوسرے تجزیہ کار کے مطابق یہ فون 2018 کی پہلی سہ ماہی میں سٹورز پر دستیاب ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ فون مارچ 2018 تک دستیاب ہوگا۔
آئی فون ٹین کی آمد میں جتنی تاخیر ہوگی ، اس کے متوقع صارفین میں اتنی ہی کمی ہوتی جائے گی۔ جو صارفین آئی فون ٹین خریدنا چاہتے ہیں وہ تاخیر کے باعث آئی فون 8 یا آئی فون 8 پلس خرید سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-28

More Technology Articles