You will now be able to send and receive money on WhatsApp

You Will Now Be Able To Send And Receive Money On WhatsApp

وٹس ایپ پر اب پیسے بھیجے اور وصول کیےجا سکیں گے

سکائیپ کے بعد لگتا ہے کہ وٹس ایپ بھی صارفین کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے ایپ میں پے منٹ فیچر متعارف کرانے والا ہے۔ اس فیچر سے صارفین بنک سے بنک میں رقم کی منتقلی اور رقم کی وصولی کا کام براہ راست وٹس ایپ پر کر سکیں گے۔
کچھ عرصے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وٹس ایپ یونیفائیڈ پے منٹس انٹرفیس(یو پی آئی) پر کام کر رہا ہے۔ وٹس ایپ کا ارادہ ہے کہ اسے اس سال کے آخر تک لانچ کر دے۔

یہ بھی خبریں ہیں کہ وٹس ایپ ایک دو ماہ تک اس فیچر کو بھارت میں لانچ کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)


وٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.17.295سے بھی اس نئے فیچر کی تصدیق ہوئی ہے۔تاہم یاد رہے کہ یہ ابھی صرف بیٹا ورژن میں ڈویلپمنٹ کے مراحل میں ہے۔ ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اسے مکمل ہونے میں کتنا وقت لگے گا یا اسے صارفین کے لیے کب جاری کیا جائے گا۔
چین کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن WeChat میں پہلےہی یہ فیچر متعارف کرایا جا چکا ہےاور یہ چین میں بڑے پیمانے پرا ستعمال بھی ہو رہا ہے۔پچھلے ہفتے سکائیپ نے بھی پے منٹ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن یہ فیچر پے پال کے ذریعے کام کرے گا ، جس کی سہولت پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔

You will now be able to send and receive money on WhatsApp
تاریخ اشاعت: 2017-08-13

More Technology Articles