You will soon be able to pay using a selfie

You Will Soon Be Able To Pay Using A Selfie

اب کریڈٹ کارڈ کی جگہ ادائیگی بذریعہ سیلفی ہونگی

موبائل ورلڈ کانگرس میں اس دفعہ کریڈٹ کارڈ فراہم کرنے والے اداروں نے بھی شرکت کی۔ جدید دور کے خریداروں کے لیے انہوں نے ایک حیرت انگیز طریقہ ادائیگی کا خیال پیش کیا۔
ماسٹر کارڈ کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی 15 ممالک میں سیلفی سے ادائیگی کا طریقہ متعارف کرائے گا۔

(جاری ہے)

اس طریقہ ادائیگی کے تجربات پچھلے سال سے امریکا اور نیدرلینڈ میں ہورہے ہیں۔ اس طریقہ ادائیگی میں صارفین اپنے چہرے کی ایک سیلفی لے کر ادائیگی کر سکیں گے۔
اسی اثنا میں Visa بھی کار ساز کمپنیوں، ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور کپڑوں کے ڈیزائنرز کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے، جس کے بعد صارفین اپنی کار اور کپڑوں میں لگی ڈیوائسز کا بٹن دبا کر بھی ادائیگی کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-24

More Technology Articles