You wont have to say Hey Google every time

You Wont Have To Say Hey Google Every Time

اب آپ کو اسسٹنٹ سے بات کرنے کےلیے بار بار Hey Google نہیں کہنا پڑے گا

کچھ لوگوں کو گوگل اسسٹنٹ سے بات کرتے ہوئے بار بار گوگل کے نام کا ”وظیفہ “پڑھتے ہوئے Hey Google کی تکرار کرنا اچھا نہیں لگتا ہے۔ جلد ہی گوگل اسسٹنٹ استعمال کرنے والے صارفین کی جان اس مشکل سے چھوٹ جائے گی۔
گوگل نے اپنی سالانہ کانفرنس میں دو نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے، جس سے اسسٹنٹ کے ساتھ چیٹ کرنا، گفتگو جاری رکھنا آسان ہو جائے گا۔

اب گوگل اسسٹنٹ استعمال کرنے والے صارفین Hey Google کہے بغیر پچھلی گفتگو کو جاری رکھ سکیں گے۔ مثال کے طور پر آپ گوگل سے آج کے موسم کے بارے میں پوچھیں اور گوگل کے جواب دینے کے بعد آپ Hey Google کہے بغیر اگلے ہفتے کے موسم کا حال پوچھ سکیں گے۔
اس کے علاوہ آپ گوگل اسسٹنٹ سے ایک ساتھ کئی سوالات کر سکتے ہیں۔ فی الحال گوگل اسسٹنٹ سے ایک ساتھ دو سوالات پوچھنا ہی بہتر ہے۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر آپ گوگل سے پوچھ سکتے ہیں کہ who is the president of the Dominican Republic and when is his birthday?۔ ویسے گوگل اسسٹنٹ اس سے بھی مشکل سوالات کے جواب دے سکتا ہے۔Hey Google کے بغیر اسسٹنٹ سے بات کرنے سے یہ زیادہ انسانی اسسٹنٹ لگے گا۔
گوگل نے اسسٹنٹ کے لیے Duplex کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس میں اسسٹنٹ آپ کے انسانی اسسٹنٹ کی طرح کاروباری اداروں کو فون کال کر کے اپائنٹمنٹ لے سکتا ہے۔

You wont have to say Hey Google every time
تاریخ اشاعت: 2018-05-10

More Technology Articles