Your iPhone will expire in three years says Apple

Your IPhone Will Expire In Three Years Says Apple

آپ کا آئی فون 3 سال میں ایکسپائر ہوجائے گا۔ ایپل نے اعلان کر دیا

ایپل کا کہنا ہے کہ آئی فون کی متوقع زندگی 3سال ہوتی ہے اور اتنی ہی ایپل واچ کی بھی جبکہ ایپل ٹی وی ڈیوائس 4 سال میں ”مرحوم“ ہوتی ہیں۔
ماحولیاتی پالیسی میں تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ایپل نے اس سوال کا بھی جواب دیا ہے کہ متوقع طور پر ایپل کی مصنوعات کتنے عرصے تک استعمال میں رہ سکتی ہٰیں۔اس کے جواب میں ایپل کا کہنا تھا کہ آئی فون اور ایپل واچ 3سال تک استعمال میں رہ سکتی ہیں جبکہ ایپل ٹی وی کی متوقع عمر 4سال ہے۔


ایپل کا کہنا تھا کہ بہترین استعمال کے لیے ہم سیمولیشن کے دوران کسی پراڈکٹ میں استعمال ہونے والی پاور کی پیمائش کرتے ہیں۔ایپل کا کہنا ہے کہ ہر پراڈکٹ کے حساب سے روز کے استعمال کا پیٹرن مخصوص ہوتا ہے، جو اصل اور نمونے کے صارف کے ڈیٹا کا مکسچر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


ایپل کا کہنا ہے کہ پہلے مالک کے ڈیٹا کی بنیاد پر او ایس ایکس اور ٹی وی او ایس ڈیوائسز 4سال چلتی ہیں جبکہ آئی او ایس اور واچ او ایس 3سال چلتی ہیں۔


ڈیوائسز کے حوالے سے یہ اعداد و شمار ایپل کی طرف سے نئے آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹس متعارف کرانے کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔ اسی حکمت عملی کے تحت ایپل پرانی ڈیوائسز کے بدلے نئی ڈیوائسز کی بھی آفر کرتا ہے ۔ مثال کے طور پر ایپل نے حال ہی میں آئی فون ایس ای متعارف کرایا ہے۔ یہ فون آئی فون 5 ایس کی طرح بنایا گیا ہے۔ نئے فون کو تین سالوں تک آئی او ایس کےتازہ ترین ورژن پر اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔ ایپل اپنے ہر نئے ورژن میں پرانے ہارڈ وئیر سے مطابقت بھی شامل کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-18

More Technology Articles