YouTube adds experimental Explore tab in the iPhone app

YouTube Adds Experimental Explore Tab In The IPhone App

یوٹیوب نے آئی فون ایپ میں تجرباتی ایکسپلورر ٹیب شامل کر دی

یوٹیوب اپنے تازہ ترین تجربات میں اپنی موبائل ایپ میں نت نئے فیچرز شامل کر رہا ہے۔یہ فیچر صارفین کے ایک چھوٹے گروپ کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔یوٹیوب نے اب اپنی ایپلی کیشن کے میں ایکسپلورر ٹیب کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ نئی ایکسپلورر ٹیب سے یوٹیوب صارفین مختلف موضوعات پر ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ اس ٹیب میں ویڈیوز صارفین کے ویڈیوز دیکھنے کے رجحانات کی بنیاد پر نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)


ایکسپلورر ٹیب کا مقصد مختلف موضوعات پر صارفین کو نئی ویڈیوز، چینل اور موضوعات دکھانا ہے۔ فی الوقت اس ٹیب کو صرف آئی فون ایپ میں شامل کیا گیا ہے لیکن اسے تمام آئی فون صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ صرف ایک فیصد آئی فون صارفین کے پاس ہی ٹرینڈنگ سیکشن کو نئی ایکسپلوررٹیب سے تبدیل کیا گیا ہے۔ لیکن صارفین ایکسپلورر ٹیب میں موجود شارٹ کٹ سے ٹرینڈنگ ٹیب تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

YouTube adds experimental Explore tab in the iPhone app
تاریخ اشاعت: 2018-07-23

More Technology Articles