YOUTUBE DONATION CARDS ALLOW VIDEO CREATORS TO RAISE MONEY FOR CHARITY

YOUTUBE DONATION CARDS ALLOW VIDEO CREATORS TO RAISE MONEY FOR CHARITY

یوٹیوب ڈونیشن کارڈز

حال ہی میں یوٹیوب نے ویڈیو بنانے والے امریکی صارفین کے لیے ڈونیشن کارڈز متعارف کرائے ہیں۔ان کارڈز کی مدد سے ویڈیو دیکھنے والا ویڈیو دیکھتے ہوئے ، ویڈیوبنانے والے کی پسند کے ادارے کو عطیات دے سکتا ہے۔ان کارڈز کی مدد سے اب تک صرف مخصو ص رجسٹرشدہ عوامی غیر تجارتی اداروں کو ہی عطیات دئیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان غیر تجارتی اداروں کے پاس پہلے بھی یوٹیوب ویڈیوز سے عطیات جمع کرنے کا آپشن موجود تھا مگر اب یوٹیوب نے کارڈ متعارف کرا کر اس کام کو اور بھی آسان کر دیا ہے۔گوگل ان عطیات میں سے کسی قسم کی فیس نہیں لے گا ۔
یوٹیوب ڈونیشن کارڈ ز کا فیچر ابھی تک صرف امریکی صارفین کے لیے ہی دستیاب ہے مگر گوگل چند مہینوں تک اسے دنیا کے کئی ممالک تک پھیلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-28

More Technology Articles