YouTube finally introduces livestreaming features on mobile

YouTube Finally Introduces Livestreaming Features On Mobile

یوٹیوب اپنی موبائل ایپ میں لائیو سٹریمنگ کا فیچر متعارف کرا رہا ہے

یوٹیوب اپنی موبائل ایپ میں لائیو سٹریمنگ کی سپورٹ متعارف کرا رہا ہے، جس سے ویڈیو تخلیق کرنے والے اپنے موبائل سے براہ راست ویڈیو نشر کر سکیں گے۔
یوٹیوب نے لائیو سٹریمنگ کا فیصلہ کافی دیر سے کیا ہے۔ پچھلے سال Meerkat پھر ٹوئٹر کی Periscope اور پھر فیس بک پر لائیو سٹریمنگ کا فیچر متعارف کرایا جا چکا ہے۔
اگرچہ لائیوسٹریمنگ کے حوالے سے فیس بک، پیری سکوپ یا یو ٹیوب میں کوئی مقابلہ نہیں مگر صارفین یوٹیوب میں زیادہ بڑی تعداد میں لائیوسٹریمنگ سرچ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


سکرین شاٹ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یوٹیوب لائیو سٹریمنگ پیری سکوپ کی طرح ہوگی، جس میں ویڈیو دکھانے والا ، دیکھنے والوں کے کمنٹ بھی دیکھ سکے گا۔ اس کے علاوہ صرف پرائیویٹ گروپ میں بھی سٹریمنگ کی جا سکے گی۔یوٹیوب پر دوسرے ویڈیو مواد کی طرح لائیو سٹریمنگ کو بھی سرچ کیا جا سکے گا۔
یوٹیو ب نے اپریل میں 360 ڈگری لائیو سٹریمنگ ویڈیو کی سپورٹ متعارف کرائی تھی مگر یہ صرف 360 کیمروں کے ساتھ کام کرتی ہے۔
لائیوسٹریمنگ کا فیچر ابھی صرف چند صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے،جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-25

More Technology Articles