YouTube for iOS finally gets iMessage support in the latest update

YouTube For IOS Finally Gets IMessage Support In The Latest Update

یوٹیوب فار آئی او ایس میں آئی میسج کی سپورٹ شامل کر دی گئی

گوگل نے ایپ سٹور پر یوٹیوب کا برانڈ نیو ورژن جاری کیا ہے۔ نئی ایپ میں گوگل نے بہت سے مفید فیچر شامل کیے ہیں۔
یوٹیوب فار آئی او ایس میں آخر کار اب آئی میسج (iMessge) کی سپورٹ شامل کر دی ہے، جس سے آئی او ایس صارفین اب پہلے سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ ویڈیو شیئر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ آئی میسج پر موصول ہونے والی یوٹیوب ویڈیو، ایپ میں رہتے ہوئے ہی دیکھی جا سکیں گی یعنی صارفین کو آئی میسج چھوڑ کر یوٹیوب کی ایپلی کیشن الگ سے اوپن کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔


اس فیچر سے میسجز ایپ میں ویڈیو شیئر کرنا بہت آسان ہوگیا ہے۔ صارفین کو بس شیئر بٹن پر ٹیپ کر کے مطلوبہ آپشن منتخب کرنا پڑے گا۔
ایک نئے فیچر سے آئی او ایس صارفین اپنی ویڈیو لسٹ سے ویڈیوز کو بہت آسانی کے ساتھ ہٹا سکیں گے۔ اس کے لیے انہیں بس دائیں طرف سوائپ کرنا پڑے گا۔
یہ تمام تبدیلیاں یوٹیوب کے ورژن 12.38 میں کی گئی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-03

More Technology Articles