YouTube Gets Breaking News Feature

YouTube Gets Breaking News Feature

یوٹیوب بریکنگ نیوز کے تجربات کر رہا ہے

یوٹیوب پر ہر منٹ میں 300 گھنٹوں کی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں اور ہر روز ایک ارب گھنٹوں سے زیادہ کی ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں۔یوٹیوب پر ہی ہم اکثر بریکنگ نیوز کی فوٹیج دیکھتے ہیں لیکن اب فوٹیج سے بڑھ کر یوٹیوب نیوز سورس بننے کی کوشش کر رہا ہے۔
گوگل ایک نئے فیچر کے تجربات کر رہا ہے، جس سے صارفین یوٹیوب پر فوری طور پر بریکنگ نیوز سے آگاہ ہو سکیں گے۔

یوٹیوب اب بھی اپنے ہوم پیج اور موبائل ایپ میں بریکنگ نیوز دکھا رہا ہے۔

(جاری ہے)


جس وقت یہ فیچر لانچ کیا گیا ، اس وقت اس پر بارسلونا کے دہشت گردی کے حملوں کی ویڈیو ہی دکھائی گئیں۔ اس کے بعد اس پر دوسری خبریں آتی رہیں۔
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یوٹیوب یہ خبریں کسی خاص الگورتھم کی بنیا د پر دکھا رہا ہے یا اس کے لیے کوئی اور طریقہ کار استعمال کیا جا رہا ہے۔یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ گوگل ہر وقت خبریں دکھائے گا یا صرف بریکنگ نیوز کے وقت ہی ہوم پیج پر خبریں ظاہر ہونگی۔
اس نئے بریکنگ نیوز فیچر سے یوٹیوب بھی ٹوئٹر اور فیس بک کی طرح رئیل ٹائم نیوز پلیٹ فارم بن جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-22

More Technology Articles