YouTube Go hits 10 million downloads even though it's not available worldwide

YouTube Go Hits 10 Million Downloads Even Though It's Not Available Worldwide

چند دنوں میں ہی یوٹیوب گو کے ڈاؤن لوڈ ایک کروڑ سے زیادہ ہو گئے

یوٹیوب نے ستمبر میں یوٹیوب گو کو ایک سال کے تجربات کے بعد متعارف کرایا تھا۔ اسے جب حتمی طور پر پلے سٹور پر جاری کیا گیا تو دنیا کے اکثر ممالک میں صارفین اسے انسٹال نہیں کر سکتے تھے۔اس کے باوجود بھی دنیا بھر میں یوٹیوب گو ایپ کو 10ملین سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔بہت ہی کم وقت میں اور چند ممالک میں ہی دستیابی کی وجہ سے 10 ملین سے زیادہ ڈاؤن لوڈز یقیناً ایک اہم پیش رفت ہے۔

(جاری ہے)


یو ٹیوب گو اصل میں ریگولر یوٹیوب ایپ کا کم سائز ورژن ہے۔ اسے سست رفتار کنکشن کے لیے بنایا گیا ہے۔ ا س ایپ میں صارفین دیکھی جانے والی اور ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ویڈیوز کو مرضی سے منتخب کر سکتے ہیں۔
اس ایپلی کیشن میں ایک فیچر پریویو ویڈیو کا بھی ہے اس کے علاوہ ایک فیچر سے صارفین طے کر سکتے ہیں کہ وہ وہ ویڈیو دیکھنے کے لیے کتنے ایم بیز ڈیٹا خرچ کرنا چاہتے ہیں۔اس ایپ سے صارفین ویڈیو دیکھتے ہوئے اپنا ڈیٹا بھی بچا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-21

More Technology Articles