YouTube Kids may soon feature handpicked videos that are safe to watch

YouTube Kids May Soon Feature Handpicked Videos That Are Safe To Watch

یوٹیوب کڈز میں جلد ہی بچوں کے لیے محفوظ اور منتخب ویڈیوز پیش کی جائیں گی

یوٹیوب کڈز ایپلی کیشن کو 3 سال پہلے لانچ کیا گیا تھا۔ اس ایپلی کیشن کو بچوں کے لیے محفوظ مواد پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ لیکن ایپلی کیشن اکثر تنازعات کی زد میں بھی رہی۔ تنازعات کی وجہ سے اس میں بچوں کے سامنے غیر اخلاقی اور ماڑ دھاڑ سے بھرپور ویڈیوز کا آ جانا تھا۔
ایک نئی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب اس حوالے سے ایک نئی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اب یوٹیوب اس ایپلی کیشن میں ویڈیوز دکھانے کے لیے صرف الگورتھم کا استعمال نہیں کرے گا۔ بلکہ یہاں بچوں کے لیے محفوظ اور منتخب ویڈیوز ہی پیش کی جائیں گی۔
ایپلی کیشن کے لیے جلد ہی ایک اپ ڈیٹ متعارف کرائی جائے گی، جس میں والدین انسانی ایڈیٹرز کی طرف سے منتخب کی گئی ویڈیوز یا یوٹیوب الگورتھم کی تجویز کردہ ویڈیوز میں سےکسی ایک کا انتخاب کر سکیں گے۔ یہ فیچر چند ہفتوں میں صارفین کے لیے دستیاب ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-09

More Technology Articles