YouTube Red Ad free music and original videos rolled into one pricey package

YouTube Red Ad Free Music And Original Videos Rolled Into One Pricey Package

یوٹیوب نے نئی سروس یوٹیوب ریڈ شروع کر دی

یوٹیوب نے ایک نئی سروس شروع کی ہے۔ اس سروس کا نام یوٹیوب ریڈ(YouTube Red) ہے۔کافی دنوں سے اس سروس کے متعارف کرائے جانے کے حوالے سے خبریں گرم تھی، بالآخر یوٹیوب نے بدھ کے دن اسے لانچ کر ہی دیا ۔
یوٹیوب اپنی اس سروس کی بدولت میوزک کے شائقین اور ادائیگی کرنے والے صارفین سے اچھی خاصی کمائی کرسکتا ہے۔اس سروس کے تحت یوٹیوب وہ فلمیں اور ویڈیوز بھی دکھائے گا، جو دوسری سائٹس پیسے لے کر دکھاتی ہیں۔


اس نئی سروس کی قیمت 9.99ڈالر ماہانہ ہے۔ اس سروس سے صارفین ویڈیوز کو بعد میں آف لائن دیکھنے کے لیے محفوظ بھی کر سکتے ہیں اور ویڈیوز کو پس منظر میں بھی چلا سکتے ہیں، یعنی صارفین یوٹیوب کو میوزک پلیئر کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔اسی حوالے سے یوٹیوب نئی میوزک ایپلی کیشن بھی لانچ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیوب ریڈ سبسکرپشن سے صارفین موجودہ میوزک سروس گوگل پلے میوزک سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔


اہم بات یہ ہے کہ ایپل فون رکھنے والوں سے یوٹیوب 12.99 ڈالرماہانہ چارج کرے گا، تاہم ایپل کے ڈیسک ٹاپ صارفین اضافی ادائیگی سے محفوظ ہیں گے۔
یوٹیوب کی اس سروس سے میوزیشن کمپنیاں اور دوسرے لوگ بھی یوٹیوب کے لیے ویڈیوز بنا کر پیسہ کما سکتے ہیں۔
یوٹیوب ریڈ کے علاوہ یوٹیوب کی اصل سروس مفت ہی ہے۔ صارفین جتنی چاہے ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں، بس انہیں تھوڑے اشتہارات برداشت کرنے پڑیں گے۔

یوٹیوب نے حالیہ دنوں میں یوٹیوب کے لیے مشہور ویڈیوز بنانے والوں کی فنڈنگ بھی شروع کر رکھی ہے۔ یوٹیوب کے اس اقدام کا مقصدکامیاب اور مشہور ویڈیوز کو دوسرے سائٹس پر جانے سے روکنا ہے۔یوٹیوب آنے والی فلموں کو بھی یوٹیوب ریڈ پر متعارف کرائے گا۔ ایک مخصوص مدت کے بعد وہ ویڈیو مفت صارفین کے لیے دستیاب ہونگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-23

More Technology Articles