YouTube reportedly working on TikTok competitor called Shorts

YouTube Reportedly Working On TikTok Competitor Called Shorts

یوٹیوب ٹِک ٹاک کے مقابلے میں شارٹس نامی ایپ پر کام کر رہا ہے

یوٹیوب اب  براہ راست ٹِک ٹاک کے مقابلے پر آ گیا ہے۔ یوٹیوب اب  صارفین کی بنائی ہوئی مختصر دورانیے کی ایپ شارٹس (Shorts) پر کام کر رہا ہے۔
شارٹس سے صارفین  موبائل ایپ فیڈ میں مختصر ویڈیوز اپ لوڈ کر سکیں گے۔اس ایپ میں یوٹیوب کو میوزک کے لائسنس کی فکر نہیں ہوگی کیونکہ اس کے لیے یوٹیوب میوزک کا میوزک بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق شارٹس کے صارفین  یوٹیوب میوزک کے گانے استعمال کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 12  ماہ میں ٹِک ٹاک کو ایپ سٹور اور پلے سٹور سے 842 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ یہ پچھلے سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔
ایسا پہلی بار نہیں کہ یوٹیوب نے کسی دوسری مقبول سوشل میڈیا ایپ کے فیچر چرائے ہوں۔ یوٹیوب اس سے پہلے انسٹا گرام سٹوریز کا فیچر بھی اپنی ویب سائٹ پر پیش کر چکا ہے۔
فیس بک بھی ٹِک ٹاک کی طرز پر ایک ایپ ”لاسو“ بنا چکا ہے۔ فیس بک لاسو کو خاموشی سے برازیل میں ٹسٹ کررہا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-04-06

More Technology Articles