YouTube will soon let you pay to remove ads, but content creators can’t opt-out

YouTube Will Soon Let You Pay To Remove Ads, But Content Creators Can’t Opt-out

گوگل اشتہارات سے پاک یوٹیوب سبسکرپشن سروس متعارف کرائے گا

گوگل اس سال کے آخر تک یوٹیوب کے لیے اشتہارات کے بغیر سبسکرپشن سروس متعارف کرائے گا۔ یہ خبر ایسے صارفین کے لیے تو بہت اچھی ہے جو یوٹیوب ویڈیوز کو اشتہارات کے بغیر دیکھنا چاہتے ہیں مگر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والوں کے لیے یوٹیوب کے شرائط و ضوابط پر آنکھیں بند کر کے قبول ہے کہنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ اگر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے شرائط و ضوابط سے متفق نہیں ہونگے تو ان کی تمام ویڈیوز کو پرائیویٹ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)


یوٹیوب کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیواپ لوڈ کرنے والوں کو سبسکرپشن سے حاصل ہونے والی آمدن سے 55 فیصد دے گا۔ اس شرح کے کم یا زیادہ ہونے کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہی ہوگا تاہم اس سے ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے کافی شکوے دور ہو جائیں گے۔ اس سے پہلے بھی گوگل اشتہارات کی مد میں ویڈیو اپ لوڈ کرنے والوں کو ادائیگی کرتا ہے۔
ابھی تک اس سروس کے آغاز کی تاریخ کے بارے میں حتمی طور پر تو نہیں معلوم ہوا تاہم نئے شرائط و ضوابط جون سے لاگو ہونگے، اس لیے ہو سکتا ہے کہ اسی وقت اس سبسکرپشن سروس کا آغاز کیا جائے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-09

More Technology Articles