Zong adds another mobile portal for entertainment: Zong Fun World

Zong Adds Another Mobile Portal For Entertainment: Zong Fun World

زونگ نے متعارف کرا دی مزے کی دنیا

زونگ نے ابھی چند دن پہلے بچوں کے لیے ایک پورٹل زونگ لیف کے نام سے متعارف کرایا تھا (تفصیلات اس صفحے پر)۔ اب زونگ نے فن ورلڈ کے نام سے نیا انٹرٹیمنٹ موبائل پورٹل متعارف کرایا ہے۔یہاں موجود ڈھیروں ایچ ڈی ویڈیوز کو صرف زونگ انٹرنیٹ بنڈل ہی سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیوز کو بہت سی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ، کامیڈی، ڈراما، میوزک، فیشن، سپورٹس، کوکنگ اور ٹیکنالوجی کے زمروں میں ڈھیروں ویڈیوز سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔
ا س پورٹل تک رسائی کے لیے زونگ کے صارفین اپنے موبائل کے براؤزر سے http://funworld.zong.com.pk کھولیں۔ اس پورٹل کو وزٹ کرنے کے لیے الگ سے کوئی چارجز نہیں تاہم زونگ انٹرنیٹ موبائل بنڈل سے رسائی ہی واحد شرط ہے۔
زونگ فن ورلڈ کے علاوہ ویلیو ایڈڈ سروسز میں زونگ کا علاقائی پورٹل ، کسان پورٹل اور شادی پورٹل بھی موجود ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-07

More Technology Articles