Zong ends all inammi schemes

Zong Ends All Inammi Schemes

آخر کار زونگ نے عدالت کے حکم پر تمام انعامی سکیموں کا خاتمہ کر دیا

حال ہی میں زونگ کی ویب سائٹ پر بہت واضح الفاظ میں کمپنی کی جانب سے شروع کی گئیں انعامی سکیموں کے اختتام کا اعلان کیا گیا ہے۔کمپنی نے یہ فیصلہ عدالت کے حکم کے بعد کیا ہے۔جبکہ اس سے پہلے عدالتوں کی طرف سے موصول ہونے والے درجنوں احکامات کے باوجود کمپنی کافی طرح کی انعامی سکیموں کے ساتھ منسلک تھی۔

(جاری ہے)


نہ صرف زونگ بلکہ دوسرے آپریٹر جن میں یوفون، وارد، موبی لنک، ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل شامل ہیں اس قسم کی انعامی سکیموں کے ساتھ منسلک تھے اور بارہا عدالت کی طرف سے ملنے والی ہدایات کی خلاف ورزی بھی کر رہے تھے۔


2012 میں سپریم کورٹ کی طرف سے موصول ہونے والے حکم کے بعد پی ٹی اے پاکستان میں موجود تمام سیلولر کمپنیوں کو نوٹس بھیجے تھے جن میں اس قسم کی سکیموں کی روک تھام کے لیے کہا گیا تھا۔لیکن کسی بھی سیلولر کمپنی نے اس نوٹس پر کان نہیں دھرے تھے اور ان سکیموں کو ابھی تک جاری رکھا ہوا تھا۔
ان سکیموں کی وجہ سے لاکھوں صارفین اپنے لاکھوں روپے سے محروم ہوگئے تھے اور سیلولر کمپنیوں نے ان سکیموں سے کروڑوں روپے کمائے تھے۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-04

More Technology Articles