Zong GoodNight Offer gives 1GB mobile internet

Zong GoodNight Offer Gives 1GB Mobile Internet

زونگ گڈ نائٹ آفر

زونگ نے گڈ نائٹ کے نام سے نئی آفر متعارف کرائی ہے۔ اس آفر میں زونگ کے صارفین مفت کالز یا ایس ایم ایس تو حاصل نہیں کر سکیں گے، تاہم انہیں ہرروز رات کے 8 گھنٹوں کے لیے 3جی یا 4جی موبائل انٹرنیٹ ملے گا۔

آفر کی تفصیلات
اس آفر کے تحت رات 1 بجے سے صبح 9 بجے تک صارفین 6 روپے میں ایک جی بی انٹرنیٹ حاصل کر سکیں گے۔ یہ انٹرنیٹ 2 جی، 3 جی یا 4 جی سپیڈ پر دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)



سبسکرائب کرنے کا طریقہ
اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے ایس ایم ایس میںgno لکھ کر 6464 پر بھیج دیں۔اس کے علاوہ اس پیشکش کو حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے *6464#ڈائل کر کے 5 ملائیں۔ اس آفر کو روز روز ایکٹیویٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔ ایک دفعہ ایکٹیویٹ کے بعد یہ آفر ہر روز خود بخود ری نیو ہو جاتی ہے۔

ان سبسکرائب کرنے کا طریقہ
اس آفر کو ختم کرنے کے لیے ایس ایم ایس میں unsub gno لکھ کر 6464 پر بھیج دیں۔

حجم
اس آفر کے تحت صارفین ایک جی بی تک ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ دوسرے انٹرنیٹ بنڈلز کے ہوتے ہوئے بھی اس پیشکش سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-14

More Technology Articles