Zong Lahore Data Offer

Zong Lahore Data Offer

زونگ کی جانب سے لاہور ڈیٹا آفر

زونگ نے لاہوریوں کے لیے نئی لوکیشن بیسڈ ڈیٹا بنڈل سروس متعارف کرائی ہے۔اس آفر کے تحت لاہور میں زونگ کے تمام صارفین صرف ایک روپے میں 3جی اور 4جی انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

آفر کی تفصیلات
زونگ لاہور ڈیٹا آفر بنیادی طور پر سوشل نیٹ ورکنگ کی سہولیات مہیا کرتی ہے۔ اس آفر کے تحت صارفین صرف ایک روپے میں فیس بک، وٹس ایپ اور ٹوئیٹر کے ساتھ ساتھ لائیوسٹریمنگ بھی کرسکتےہیں۔

تاہم کمپنی کی جانب سے فیئر یوز کے تحت ڈیٹا استعمال کی حد 100 ایم بی مقرر کی گئی ہے۔صارفین کی طرف سے 100 ایم بی استعمال ہونے کے بعد زونگ کی جانب سے ایک روپیہ فی ایم بی کے حساب سے چارج کیا جائے گا۔

سبسکرپشن کا طریقہ
اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایس ایم ایس میں lhrلکھ کر 6464 پر بھیج دیں۔

(جاری ہے)

لاہور ڈیٹا آفر ہرروز خود بخود ری نیو ہو جاتی ہے۔

اگر صارف کے موبائل میں بیلنس نہ ہو اور وہ تین دن میں بیلنس ڈلوا لے تو بھی یہ آفر ری نیو ہو جائے گی ۔

ان سبسکرائب کرنے کا طریقہ
اس سہولت کو کسی بھی وقت ختم کرنے کے لیے ایس ایم ایس میں unsub lhr لکھ کر 6464 پر بھیج دیں۔

لاہور سے باہر
اگر لاہور کا کوئی صارف لاہور کی حدود سے باہر جائے گا تو لاہورڈیٹا آفر کی سہولت بھی ختم ہو جائے گی اور صارف اپنے بنیادی پیکیج پر منتقل ہو جائےگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-20

More Technology Articles