Zong to Offer Free Minutes MBs to Its Earthquake Affected Customers

Zong To Offer Free Minutes MBs To Its Earthquake Affected Customers

زونگ نے زلزلہ زدہ علاقوں کے صارفین کو مفت منٹس فراہم کردئیے

زونگ نے اگلے دس دن کے لیے زلزلہ زدہ علاقوں کے صارفین کے لیے مفت منٹس، مفت ایس ایم ایس اور مفت انٹرنیٹ فراہم کر دیا ہے۔ زونگ نے خیبرپختونخواہ اور فاٹا کے 20 اضلاع کے صارفین کو 20 مفت منٹس، 20 ایس ایم ایس اور 20 اایم بی انٹرنیٹ دیا ہے، جس کی معیاد 10 دن ہے۔

(جاری ہے)


باجوڑ ایجنسی، خیبر ایجنسی، شانگلا، باری کوٹ، سوات، لوئر/اپر دیر، چترال، ڈی آئی خان، گلگت، ہنزہ، لکی مروت، کوہاٹ، مالاکنڈ، مردان، تخت بائی، نوشہرہ اور ٹانک کے صارفین 1 نومبر 2015 سے 10 نومبر 2015 تک مفت منٹس، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کو استعمال کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-03

More Technology Articles