100 GB of free OneDrive storage for 1 year

100 GB Of Free OneDrive Storage For 1 Year

مائیکروسافٹ کی جانب سے 100 جی بی مفت کلاؤڈ سٹوریج

مائیکروسافٹ مختلف بہانوں سے مفت کلاؤڈ سٹوریج بانٹ رہاہے۔ خیراس کے پیچھے بھی مارکیٹنگ کی حکمت عملی ہے مگر صارفین کا اچھا خاصا فائدہ ہو رہا ہے۔ پچھلے دنوں مائیکروسافٹ نے Bing Rewards پروگرام کے تحت صارفین کو دو سال کے لیے 100 جی بی سٹوریج فراہم کی۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے تحت جب ہم نے اس صفحے کو وزٹ کیا تو پتہ چلا کہ مائیکروسافٹ میں اتنی ہمت ہی نہیں کہ پاکستانی صارفین کو بھی اس پروگرام میں شامل کر سکے۔



اب مائیکروسافٹ ڈراپ باکس کے صارفین کو مفت میں ون ڈرائیو پر 100 جی بی کلاؤڈ سٹوریج فراہم کر رہا ہے۔ تاہم مائیکروسافٹ کی یہ پیشکش ایک سال تک کےلیے ہے، مزید یہ کہ اس پیشکش سے پاکستانی صارفین بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-22

More Technology Articles