airwave ONLINE VIDEO CHAT PLATFORM IS MORE SECURE THAN SKYPE

Airwave ONLINE VIDEO CHAT PLATFORM IS MORE SECURE THAN SKYPE

ائیر ویو۔ سکائپ سے زیادہ محفوظ آن لائن ویڈیو چیٹنگ پلیٹ فارم

ائیر ویو(Airwave) ایک محفوظ سافٹ وئیر ہے، جو استعمال میں آسان اور بالکل مفت ہے۔ یہ سافٹ وئیر اُن لوگوں، خاص طور پر پیشہ ور لوگوں، کے لیے بہترین ہے ، جواپنی میٹنگز رازداری کے ساتھ کرنا چاہتےہوں۔آپ ای میل میں ایک لنک کے ذریعے ورچوئل میٹنگ کا انتظام کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ پلگ ان کے ذریعے پیئر ٹو پیئر ویڈیو کالز تک تیز رفتار رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

تمام کالز محفوظ ہوتی ہے، نہ ہی کوئی ریکارڈنگ کی جاتی ہے اور نہ ہی کوئی لکھا ہوا ٹیکسٹ محفوظ ہوتا ہے۔
ایس ایس ایل لیبس کے مطابق ائیر ویو کی ریٹنگ A ہے۔ ایس ایس ایل لیبس کا کہناہے کہ براؤزر ٹو براؤزر کمیونی کیشن کی وجہ سے درمیان میں کسی بھی شخص کا خلل ڈالنا کافی مشکل ہے۔ائیر ویو کےمقابلے میں سکائپ کی ریٹنگ C ہے۔

(جاری ہے)


اس پلیٹ فورم کو ویب آر ٹی سی کی مدد سے بنایا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ ونیا کے بہترین براؤزر کی مدد سے تیزی سےکام کرتا ہے۔

سکائپ کے برعکس آپ کو کچھ بھی انسٹال کرنا نہیں پڑتا، نہ اکاؤنٹ بنانا یا لوگوں کو ایڈ کرنا پڑتا ہے۔مستقبل کی اپائنٹ منٹس کو ای میل کے ذریعے شیڈول کیا جاتا ہے، میٹنگ سے پہلے یاددہانی کی ای میل بھیجی جاتی ہے۔اس کے علاوہ آپ اپنی ویب سائٹ پر ایک پلگ ان بھی ڈال سکتے ہیں، جو آپ کو بتاتا ہے کہ آپ اپائنٹ منٹ کے لیے فری ہیں۔
ائیر ویو اپنے صارفین کو 5 ڈالر ماہانہ سبسکرپشن کی پیش کش بھی کرتا ہے۔
اس سبسکرپشن کے بعد صارفین دوسرے لوگوں سے ایک سیشن کے 250 ڈالر تک وصول کر کے آن لائن میٹنگ کر سکتے ہیں، ائیر ویو 10 فیصد اپنے پاس رکھ کر باقی میٹنگ کرنے والے کو بذریعہ پے پال ادا کر دیتا ہے۔پیڈ میٹنگ کی مددسے ڈاکٹر اور وکیل اپنے مریضوں اور کلائنٹس سے مل سکتے ہیں۔ائیر ویو کو بزنس کے لیے استعمال کرنے والے اس میں مختلف ڈیپارٹمنٹ جیسے کسٹمر کیئر وغیرہ بنا سکتے ہیں۔ ائیر ویو جلد ہی اپنی آئی او ایس ایپلی کیشن بھی متعارف کرائے گا۔
ائیر ویو کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

airwave ONLINE VIDEO CHAT PLATFORM IS MORE SECURE THAN SKYPE
تاریخ اشاعت: 2016-01-26

More Technology Articles