Bookme.pk: A mobile app to Buy movie & bus tickets online in Pakistan

Bookme.pk: A Mobile App To Buy Movie & Bus Tickets Online In Pakistan

بک می ڈاٹ پی کے.. ٹکٹ خریدئیے گھر بیٹھے

کسی بھی اچھی فلم کی آمد پر پاکستان کے تمام سنیما گھروں میں کھڑکی توڑ رش ہو جاتا ہے۔ ایسی ہی صورتحال کا سامنا تعطیلات کے دوران بسوں کے ٹکٹ خریدنے ہوئے کرنا پڑتا ہے۔ ایسے ہی حالات سے بچنے کے لیے بک می ڈاٹ پی کے(Bookme.pk) بہترین ایپلی کیشن ہے۔

اس ایپلی کیشن کے لیے معاونت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈنے اپنے منصوبے پلان ایکس کے تحت فراہم کی گئی ہے۔



بک می ڈاٹ پی کے اینڈریوڈ، آئی او ایس اور ونڈوز فون کے لیے مفت میں دستیاب ہے۔اس ایپلی کیشن کی مدد سے فی الحال پاکستان کے بڑے شہروں جیسے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے رہنے والے سینما اور بسوں کے ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن کا انٹرفیس یوزر فرینڈلی اور بہت آسان ہے۔صارفین آنے والی فلموں اور شو کے اوقات دیکھ کر اپنی مرضی سے ایڈوانس میں ریزویشن کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سینما کے ٹکٹ کے علاوہ اس ایپلی کیشن کی مدد سے بسوں میں اپنی مرضی کے اوقات میں اپنی مرضی کی نشت حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس ایپلی کیشن کی مدد سے ٹکٹ بک کرانے پر فی ٹکٹ 80 روپے بک می ڈاٹ پی کے کو ادائیگی کرنی پڑتی ہے، جو لائنوں میں خوار ہونے کے مقابلے میں کم ہی ہے۔

اس ایپلی کیشن میں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے تمام سینما ؤں کی ٹکٹ بک کرائی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ درج ذیل بس کمپنیوں کے ٹکٹ بھی بک کرائے جا سکتے ہیں۔

1. فیصل موورز
2. سکائی ویز
3. ڈائیو ایکسپریس
4. الغزل ایکسپریس
5. بلال ٹریول کمپنی
6. نیازی ایکسپریس

اینڈریوڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

آئی او ایس کے صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

ونڈوز فون کے صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2015-02-19

More Technology Articles