Convert web page data to Excel spreadsheets with Listly

Convert Web Page Data To Excel Spreadsheets With Listly

ویب پیج ڈیٹا کو ایکسل سپریڈ شیٹ میں کنورٹ کریں

ویب پیجیز سے ڈیٹا کاپی کر کے ایکسل میں پیسٹ کیا جائے تو ساتھ میں بہت سی غیر ضروری چیزیں بھی کاپی ہو کر پیسٹ ہو جاتی ہے۔ ان غیر ضروری چیزوں کی وجہ سےڈیٹا کو دوبارہ سے فارمیٹ کرنا پڑتا ہے۔ لسٹلی (Listly) ایک ویب سروس ہے۔ یہ ویب سروس ویب پیجیز کے ڈیٹا کو ایکسل سپریڈ شیٹ میں کنورٹ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کا طاقتور الگورتھم غیر ضروری چیزوں کو کاپی نہیں کرتا بلکہ صرف ڈیٹا کو ایکسل سپریڈ شیٹ میں منتقل کرتا ہے۔

لسٹلی کی سروس مفت اور سبسکرپشن بیسڈ بھی ہے۔ آسان استعمال کے لیے اس سروس کی کروم ایکسٹیشن بھی ہے۔
اس کے مفت ورژن سے صارفین ایک ماہ میں دس یو آر ایلز سے ڈیٹا کاپی کر سکتے ہیں جبکہ سبسکرپشن 1.99 ڈالر سے شروع ہوتی ہے اور ڈیٹا  کاپی کرنے کی حد بھی بڑھ جاتی ہے۔
اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-02-16

More Technology Articles