Copy any youtube video in your youtube channel
کسی بھی یوٹیوب ویڈیو کو اپنے چینل میں کاپی کریں
دنیا بھر کے لوگ اپنی وڈیوز دوسروں کو دِکھانے کے لیے یوٹیوب پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ ان میں سے اکثر وڈیوز روزانہ ہی ہماری پسندیدہ وڈیوز میں شامل ہوتی رہتی ہیں لیکن جب انھیں دوبارہ دیکھنے کا دل چاہے تو دوبارہ اُسی چینل پر جانا پڑتا ہے، اگر اپ لوڈر نے اس وڈیو کو چینل سے ہٹا دیا یا اس کی پرائیویسی سیٹنگز کو بدل دیا تو وہ وڈیو کوئی نہیں دیکھ پاتا۔
اس لیے یہاں یہ ٹِپ کام آتی ہے کہ وہ وڈیو اپنے یوٹیوب چینل میں کاپی کر لی جائے۔اب یہاں اہم بات آتی ہے کہ کسی دوسرے کا مواد کاپی نہیں کرنا چاہیے، لیکن اس دلچسپ طریقے کا تو کم از کم پتا ہونا چاہیے کیونکہ اکثر اپنے ہی چینل پر موجود وڈیوز کو ایک پلے لسٹ سے دوسری میں منتقل کرنا پڑ سکتا ہے، یا اپنے ہی کسی چینل پر موجود وڈیوز کو دوسرے اکاؤنٹ میں شامل کرنا پڑ سکتا ہے۔
(جاری ہے)
ہم جس طریقے کا ذکر کرنے جا رہے ہیں وہ ’’یوٹیوب پلے لسٹ کاپیئر‘‘ (YouTube Playlist Copier) کے نام سے موجود ہے۔ یہ ایک ویب ٹول ہے جسے استعمال کرتے ہوئے آپ کسی بھی پلے لسٹ کو چند منٹوں میں اپنے چینل میں شامل کر سکتے ہیں۔
مزیدار بات یہ ہے کہ یہ کام مکمل طور پر خودکار طریقے سے ہوتا ہے اور صرف چند کلکس کا متقاضی ہے۔ یعنی آپ نے بس اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ میں لاگ اِن کر کے پلے لسٹ کا پتا اس ویب سائٹ کے حوالے کرنا ہے، یہ اُس پلے لسٹ میں موجود تمام وڈیوز کو آپ کے یوٹیوب چینل میں کاپی کر دے گی۔ ایک ہی دفعہ میں یہ سروس 800 وڈیوز کو کاپی کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
اس زبردست سروس سے مستفید ہونے کے لیے آپ درج ذیل ربط استعمال کر سکتے ہیں:
یہاں کلک کریں
کام کے آغاز کے لیے سب سے پہلے اسی ویب سائٹ کے ذریعے اپنا یوٹیوب اکاؤنٹ سائن اِن کر لیں۔ اگر آپ نے کبھی یوٹیوب چینل نہیں بنایا تو یہ کام آپ یہیں سے سر انجام دے کر منٹوں میں اپنا یوٹیوب چینل بنا سکتے ہیں۔
اب آپ اس پلے لسٹ کو تلاش کریں جسے آپ اپنے چینل میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
یہاں آپ کو یہ بتاتے چلیں گے کہ آپ کسی بھی پلے لسٹ یا وڈیو کی پرائیویسی اپنی ضرورت کے تحت منتخب کر سکتے ہیں مثلاً اسے پبلک رکھیں تو اسے سبھی دیکھ سکتے ہیں، اگر اسے پرائیویٹ رکھیں تو اسے صرف آپ دیکھ سکتے ہیں اور اگر ’’اَن لسٹڈ‘‘ (Unlisted) رکھیں تو صرف وہی لوگ دیکھ سکیں گے جن کے پاس اس وڈیو کا ربط موجود ہو گا۔
اس لیے اگر آپ صرف اپنی تفریح کے لیے دوسروں کی وڈیوز اپنے پاس محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ان کی پرائیویسی سیٹنگز کو پبلک کی بجائے پرائیویٹ رکھیں۔
پلے لسٹ کو کاپی کرنے کے لیے پہلے Fetch playlist کا آپشن استعمال کریں اس کے بعد آپ اس پلے لسٹ میں موجود تمام وڈیوز کو اپنے یوٹیوب چینل میں کاپی کر سکتے ہیں۔
بشکریہ: ماہنامہ کمپیوٹنگ
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry