Delete yourself from the internet

Delete Yourself From The Internet

چند کلک میں ہی خود کو پورے انٹرنیٹ سے ڈیلیٹ کریں

انٹرنیٹ جہاں انتہائی فائدے مند ٹیکنالوجی ہے وہیں کچھ لوگوں کے لیے وقت کے ضیاع کا باعث ہے۔ چند ویب سائٹس سے تو جان چھڑانا کافی آسان ہے مگر انٹرنیٹ سے جان چھڑانا اب تک اتنا آسان نہ تھا۔
سوئیڈش ڈویلپرز ویلی ڈاہلبو اور لائینس یونیبیک نے Deseat.me کے نام سے ایک زبردست ٹول متعارف کرایا ہے، جس کے استعمال سے صارفین چند کلکس میں پورے انٹرنیٹ سے خود کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ویب سائٹ آپ کے گوگل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے بعد انٹرنیٹ کو سکین کر کے آپ کے بارے میں معلومات حاصل کرتی ہے۔ یہ ویب سائٹ اُن تمام پلیٹ فارمز کےبارے میں بتاتی ہے جہاں جہاں آپ کا اکاؤنٹ موجود ہے۔ اس کے بعد یہ ایپلی کیشن مختلف ویب سائٹس پر اکاؤنٹ ختم کرنے کے لنک دیتی ہے۔ ان لنکس پر کلک کر کے صارفین مختلف پلیٹ فارمز پر اپنے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
اس ویب سائٹ تک رسائی کے لیے یہاں کلک کریں۔

Delete yourself from the internet
تاریخ اشاعت: 2016-11-24

More Technology Articles