Dropbox Teams will offer a host of business features to free users

Dropbox Teams Will Offer A Host Of Business Features To Free Users

ڈراپ باکس بزنس فیچر ، مفت صارفین کے لیے

ڈراپ باکس فار بزنس ، ڈراپ باکس کی آمدن کا بڑا ذریعہ ہے۔اس وقت 1 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ کاروبار ڈراپ باکس فار بزنس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اس کے علاوہ کروڑوں مفت صارفین بھی ڈراپ باکس استعمال کر رہے ہیں۔ ابھی تک تو ڈراپ باکس کے سب صارفین ڈراپ باکس پر پرسنل اکاؤنٹ کی طرح کام کر رہے ہیں مگر ڈراپ باکس آج ایک نیا فیچر بھی متعارف کرا رہا ہے جس کے تحت انفرادی صارفین اور چھوٹے کاروبار ایک ٹیم کی شکل میں کام کر سکیں گے۔


ڈراپ باکس استعمال کرنے والا ہر صارف ایک ٹیم بنا سکے گا۔ صارف جب ٹیم بنانا شروع کرے گا، ڈراپ باکس صارف کو تجاویز بھی دے کہ کس ممبر کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے۔ یہ تجاویز فولڈر شیئرنگ اور دوسرے ڈیٹا کی بنیاد پر دی جائیں گی۔
جب ٹیم بن جائے گی تو سب ممبران کو ایک ہی شیئر فولڈر تک رسائی حاصل ہوگی، جس میں وہ کام کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

صارفین ٹیم کے ذیلی گروپ بھی بنا سکتےہیں، جیسے مارکیٹنگ کے لیے ذیلی گروپ ہونے سے ٹیم کے دوسرے افراد کو مارکیٹنگ کی فائلیں نظر نہیں آئیں گی اور اُن کی ڈراپ باکس سٹوریج بھی شمار نہیں ہوگی۔



ڈراپ باکس ٹیم کی مدد سے صارفین کو ایڈمنسٹریشن کے محدود یا لامحدود اختیارات بھی دئیے جا سکتے ہیں۔ڈراپ باکس ٹیم میں فائلوں کو اپنے گروپ میں ہی نہیں بلکہ سب صارفین کے لیے بھی شیئر کیا جاسکتا ہے، جو اسے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے۔
ایک اور اہم فیچر یہ ہے کہ اگر کسی نے پرسنل اورڈراپ باکس فار بزنس کے لیے الگ الگ اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے تو وہ اسے یکجا بھی کر سکتا ہے۔ یعنی ایک ہی بار لاگ ان ہو پرسنل اور بزنس فائلز الگ الگ دیکھی جا سکتی ہیں۔

Dropbox Teams will offer a host of business features to free users
تاریخ اشاعت: 2015-09-22

More Technology Articles