Easypaisa Crosses 250000 ATM Card Users Mark Within a Year

Easypaisa Crosses 250000 ATM Card Users Mark Within A Year

ایزی پیسہ موبائل اکاؤنٹ کے اے ٹی ایم کارڈ کی مقبولیت

دسمبر 2013 میں ایزی پیسہ نے اپنے موبائل اکاؤنٹ صارفین کے لیے اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرائے تھے۔اس سہولت کا مقصد صارفین کو آسانی اور سہولت مہیا کرنا تھا۔ اس سہولت نے عوام میں کافی مقبولیت حاصل کی۔ آج ایک سال بعد ایزی پیسہ اے ٹی ایم کارڈ رکھنے والے صارفین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ اے ٹی کارڈ رکھنے والے صارفین ہر ماہ ایک ارب روپے سے زیادہ رقم ان اے ٹی ایم کارڈ زکی مدد سے نکلواتے ہیں۔

اے ٹی ایم کارڈ متعارف ہونے سے پہلے ایزی پیسہ کے صارفین اپنی رقومات ایزی پیسہ کی 50،000 سے زائد آؤٹ لٹ سے نکلواتے تھے۔مگر اب اے ٹی ایم کارڈ کے آنے کے بعد ایزی پیسہ کے صارفین ملک بھر میں 1 لنک اور ایم نیٹ کی 6000 سے زیادہ اے ٹی ایم مشینوں سے اپنی رقومات جس وقت مرضی چاہیں نکلوا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ایزی پیسہ اے ٹی ایم کارڈ کے حصول کا طریقہ کارڈ بھی بہت آسان ہے۔

اے ٹی ایم کارڈ کسی بھی ٹیلی نار سروس سنٹر، سہولت گھر یا تعمیر بنک سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس کے بعد فوری طور پر بغیر اضافی کاغذی کاروائی کے اے ٹی ایم کارڈ کو ایکٹیو کرکے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ملک بھر کے بنکوں کی جانب سے جاری کیے گئے اے ٹی ایم کارڈ کی نسبت ایزی پیسہ اے ٹی ایم کارڈ کے بہت سے فوائد ہیں۔سب سے پہلے تو یہ کہ اسے فوری طور پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اس کے بعد اس کی فیس کافی کم ہے یعنی 200روپے۔ سب سے بڑی بات کہ اس کی کوئی سالانہ فیس بھی نہیں۔ کارڈ گم ہونے کی صورت میں فوری طور پر 200 روپے کے عوض نیا کارڈ لے کر فوراً ہی ایکٹیو کیا جا سکتا ہے۔
صرف پانچ سال میں ایزی پیسہ نے ملک میں کافی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے بھی ہو سکتا ہے کہ ملک بھر میں دس کروڑ سے زائد بالغ افراد میں سے صرف ڈیڑھ کروڑ افراد کے بنک اکاؤنٹ ہیں۔جبکہ اتنی کم مدت میں ایزی پیسہ کے 33 لاکھ کے قریب موبائل اکاؤنٹس ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-13

More Technology Articles