Facebook Buys Whatsapp

Facebook Buys Whatsapp

فیس بک نے 19بلین $ کے عوض وٹس ایپ خریدنے کا اعلان کر دیا

فیس بک کی طرف سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ وہ 19بلین ڈالر کیش اور سٹاک انتظامات کے ساتھ پیغامات کی اپلیکشن’’ وٹس ایپ‘‘ اس کے تخلیق کردہ کمپنی سے خریدنے پر رضامند ہو گیا ہے۔یہ اعلان سیکیوڑٹیز اور ایکسچینج کمیشن کے ساتھ فائلنگ میں کیا گیا۔
اس معاہدے میں فیس بک سٹاک کے 183,865,778 شئیرز جن کی قیمت 15بلین ڈالر ہے اور 4 بلین ڈالر کیش شامل ہے۔

اکتساب کے بند ہونے کے بعد فیس بک اپنے وعدے کے مطابق وٹس ایپ کے مالکان اور کام کرنے والوں کو45,966,444 پابند سٹاک یونٹس دے گا۔جو کہ معاہدے میں 3 بلین ڈالر کی اضافی رقم ہوگی۔
فیس بک کے سی ای او’’ مارک زوکر برگ‘‘ نے فیس بک پر لگائی گی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے وٹس ایپ اور اس کی پوری ٹیم کو فیس بک کے ساتھ کام کرنے کے لیے حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ہمارا مقصد دنیا کو مزید ایک دوسرے سے جوڑنا ہے۔ہم ایسا کرنے کے لیے ایسی سروس متعارف کروانا چاہتے ہیں جس کی مدد سے کسی بھی گروپ کے لوگ اپنی مرضی کے کسی بھی دوسرے گروپ سے اپنا مواد شئیر کریں اور یقیناً اس ضمر میں وٹس ایپ کی خریداری ایک اچھا قدم ثابت ہوگا۔
وٹس ایپ کے پاس ہر مہینے 450 ملین ایکٹیو صارفین ہوتے ہیں جن میں سے 70 فیصد سے زیادہ روزانہ ایکٹو ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ اس سروس میں روزانہ 1 ملین نئے صارفین رجسٹر کرتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-20

More Technology Articles