Facebook introduces Anonymous Login

Facebook Introduces Anonymous Login

فیس بک نے بغیر شناخت ظاہر کیے لاگ ان متعارف کروا دیا۔

فیس بک نے حال ہی میں دو نئے لاگ ان کرنے کے طریقے متعارف کروائے ہیں۔ویسے تو دوسری سروسز میں فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے لاگ ان ہونا سب سے آسان طریقہ ہے مگر اس طریقہ سے آپ کی ذاتی معلومات کے چوری ہونے کا خدشہ ہمیشہ رہتا ہے۔
فیس بک کے نئے متعارف کروائے گئے بغیر شناخت کے لاگ ان کرنے کے طریقے سے آپ اپنی ذاتی معلومات ظاہر کیے بغیر بھی لاگ ان کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فیس بک ابھی اس فیچر کو کچھ ڈیولپرز کے ساتھ شئیر کر رہا ہے جبکہ جلد ہی یہ باقی تمام کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

متعارف کروائے جانے والا دوسرا فیچر فیس بک کے سٹینڈرڈ لاگ ان کا نیاورژن ہے ۔جس میں اب آپ اپنی مرضی کے مطابق اپنی ذاتی معلومات شیئرکر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کی تاریخِ پیدائش، نام، ای میل ، تصویر وغیرہ۔

فیس بک کے یہ فیچرز اگلے کچھ مہینوں میں استعمال کے لیے دستیاب ہوں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-02

More Technology Articles