Facebook introduces ASK Feature

کیا کسی دوست کی ذاتی معلومات چاہیں؟ فیس بک نے مسئلہ حل کر دیا!!!

Facebook introduces ASK Feature

اگر آپ بھی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا فیس بک دوست کہاں کا رہنے والا ہے، کیا کرتا ہے؟اسکا فون نمبر کیا ہے؟، ای میل ایڈریس کیا ہے؟، اسکی ازواجی حیثیت کیا ہے ؟ تو اب آپ کو اس کے لیے انتظار کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ حال ہی میں متعارف کروائے جانے والے نئے ’ آسک Ask‘کے بٹن سے یہ بآسانی ممکن ہوجائے گا۔

(جاری ہے)


فیس بک نے حال ہی میں اپنی سائٹ پر ’ آسک ‘ کا فیچر متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے آپ اپنے فیس بک دوست سے اس کی اس ذاتی معلومات کے بارے میں جان سکتے ہیں جو کہ پبلک سے چھپائی ہوئی ہوں۔

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/fbaskfeature.jpg

جب آپ اپنے دوست سے اس کی کسی ذاتی معلومات کی بارے میں جاننا چاہیں گے تو آپ کے دوست کو ایک نوٹیفیکیشن موصول ہوگا جس میں جواب دینے کے آپشنز بھی موجود ہونگے۔
اب یہ آپ کے فیس بک دوست پر منحصر ہے کہ وہ آپ سے اپنی کتنی ذاتی معلومات شئیر کرنا چاہتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-21

Your Thoughts and Comments