Facebook launches ThreatExchange with partners to combat security threats

Facebook Launches ThreatExchange With Partners To Combat Security Threats

تھریٹ ایکسچینج: فیس بک کا نیا پلیٹ فارم

انٹرنیٹ بہت خطرناک جگہ ہے۔ یہاں بوٹ نیٹ، مال وئیر اور بہت سے ہیکر ہر وقت کسی نہ کسی شکار کی تاک میں رہتے ہیں۔ بوٹ نیٹ کے خلاف کام کرتے ہوئے فیس بک نے اس جنگ میں دوسروں کو بھی شامل کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔
تھریٹ ایکسچینج فیس بک کا بنایا ایک ایساپلیٹ فارم ہے جو سیکورٹی کےحوالے سے پیشہ ورانہ کام کرنے والوں کو اس قابل بناتا ہے کہ اپنے دریافت کیے ہوئے خطرات دوسروں کے ساتھ شئیر کر سکیں۔

دوسرے ان معلومات سے اپنی سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس پروگرام میں فیس بک کے ساتھ س پنٹرسٹ، ٹمبلر، ٹوئیٹر اور یاہو ہے۔ بٹ لے اور ڈراپ باکس بھی بیٹا پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔
تھریٹ ایکسچینج کو تھریٹ ڈیٹا فریم ورک اور فیس بک انفراسٹرکچر پر بنایا گیا ہے۔موجودہ کمپنیوں کے علاوہ بھی اگر کوئی فیس بک کے اس پروگرام کو جوائن کرنا چاہے تو رجسٹریشن کرا کر اس میں شامل ہو سکتا ہے۔
یہاں تمام کمپنیاں ایک دوسرے کی شیئر کی ہوئی معلومات سے اپنا سسٹم محفوظ کر سکتی ہیں۔اسےسیکورٹی کی کمپنیوں کا فیس بک بھی کہہ سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-12

More Technology Articles