Facebook Unveils Facebook At Work

Facebook Unveils Facebook At Work

فیس بک کی جانب سے نیا سوشل نیٹ ورک ’’فیس بک ایٹ ورک‘‘ متعارف

فیس بک بہت عرصے سے ایک ایسی ایپلی کیشن پر کام کر رہا تھا جس کی مدد سے کاروباری افراداپنا الگ سوشل نیٹ ورک بنا سکتے ہوں۔ فیس بک نے اب باقاعدہ طورپر اس کا اعلان کر دیا ہے۔ فیس بک نے اس ایپلی کیشن کو”ورک“(Work) کا نام دیا ہے جو اینڈریوڈ اور آئی او ایس کے لیےبنائی گئی ہے۔ابھی یہ ایپلی کیشن محدود افراد کے لیے ہی دستیاب ہے جلد ہی اسے عام لوگوں کے لیے بھی جاری کر دیا جائے گا۔


اس ایپلی کیشن میں آجراپنے ملازمین کا الگ الگ اکاؤنٹ بھی بنا سکتا ہے، اگر ملازم چاہیں تو اپنے موجودہ فیس بک اکاؤنٹ کو ورک اکاؤنٹ سے مربوط کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے اور بہت سی کمپنیوں نے اس طرح کی ویب سائٹس اور ایپلی کیشن بنائی ہیں جو کاروباری حضرات کے لیے ہیں۔ مائیکرو سافٹ نے Yammer اور دوسری کمپنیوں کی Slack، Convo، Socialcast اور دوسری بے شمار ایسی ایپلی کیشن ہیں جن کا اصل ہدف کاروباریا کاروباری حضرات رہے ہیں۔

لنکڈان نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ایسی ایپلی کیشن بنائے گا جس کی مدد سے کسی ادارے کے ملازمین آپس میں بات چیت کر سکیں، ایک دوسرے سے ڈیٹا شیئر کر سکیں۔
آئی فون کیلئے ڈائون لوڈ کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے. اینڈرائیڈ کیلئے یہ جلد دستیاب ہوگا.

تاریخ اشاعت: 2015-01-15

More Technology Articles