Facebook will let you control the ads you see

Facebook Will Let You Control The Ads You See

فیس بک آپ کو آپ کی پسند کا اشتہار دیکھنے یا نہ دیکھنے کا اختیار دے گا

فیس بک کے وہ صارفین جو سچ میں ان شتہارات کو لے کر پریشان ہیں جو بار بار ان کے پیج پر دکھائی دیتے ہیں انکے لئے اچھی خبر ہے کہ انکا یہ مسئلہ بھی حل ہوگیاہے ۔ حال ہی میں سوشل نیٹ ورک نے امریکہ میں new ad preferences feature متعارف کروایا ہے۔جو کہ آپ کو نظر آنے والے اشتہارات کے متعلق آپ کو آگاہی دے گا۔اس کی مدد سے آپ اشتہار کے ساتھ دیئے گئے لنک ’ Why am I seeing this ‘ پر کلک کر سکتے ہیں۔

جواب میں فیس بک آپ کو بتائے گا کہ آپ کو یہ اشتہار کیوں دکھایا جا رہا ہے۔ اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ یہ اشتہار دوبارہ نہ دیکھیں تو ad preferences کی سیٹنگ کے ذریعے آپ اس اشتہار کو مستقبل میں نظر آنے سے روک سکتے ہیں۔
دوسری ویب سائٹس کی طرح فیس بک بھی اشتہارات سے ماہا نہ اچھی خاصی آمدنی حاصل کرتا ہے۔

(جاری ہے)

تقریباً ماہانہ 1.3 بلین ایکٹیو یوزرز کے ساتھ فیس بک اپنی آمدنی کا زیادہ حصہ اشتہارات سے حاصل کرتا ہے۔

مثال کے طور پر اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 2.5 ڈالر کی آمدنی میں سے فیس بک نے 2.27 ڈالر بلین صرف اشتہارات سے حاصل کیے تھے۔
ان تمام کے باوجود فیس بک نے اس بات کا بھی خاص دھیان رکھا ہے کہ جو اشتہارات آپ کو دکھائے جائیں وہ آپ کی دلچسپی کے مطابق ہوں اور اگر آپ ان کو نا پسند کرتے ہوں تو ان کو روک بھی سکیں۔
فیس بک کے مطابق یہ نیا فیچر اگلے کچھ ہفتوں میں امریکہ میں استعمال کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔جبکہ آنے والے کچھ مہینوں میں یہ پوری دنیا میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-13

More Technology Articles