File Sharing Icon Rapid Share Shuts Down

File Sharing Icon Rapid Share Shuts Down

ریپڈ شیئر بھی بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی

27 مئی 2002 سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والی ریپڈ شیئر(RapidShare) اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔10 فروری 2015 کو ریپڈ شیئر نے اپنے ہوم پیج پر اعلان کیا ہے کہ وہ 31 مارچ 2015 سے اپنی سروس مستقل طور پر بند کر رہے ہیں جس کے بعد تمام صارفین کاسارا ڈیٹا ڈیلیٹ ہو جائے گا۔ کمپنی نے صارفین کو یہ بھی کہا کہ وہ جلد از جلد اپنا ڈیٹا دوسری سائٹس پر منتقل کر لیں۔

(جاری ہے)


کمپنی نے اس حوالے سے وجوہات نہیں بتائیں مگر صاف ظاہر ہے کہ ریپڈ شیئر کی سخت پالیسوں کے باعث اس پر صارفین کی تعداد بہت کم ہو گئی تھی۔


سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ریپڈ شیئر نے 2009 میں دعویٰ کیا تھا کہ اس کے سرورز پر صارفین 10 پیٹا بائٹ سے زیادہ فائلیں اپ لوڈ کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ایک وقت میں 30 لاکھ صارفین کو ہینڈل کر سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-12

More Technology Articles