Five million Gmail addresses and passwords dumped online

Five Million Gmail Addresses And Passwords Dumped Online

جی میل کے پچاس لاکھ سے زائد پاسورڈز ہیک کر لئے گئے!

منگل کو ایک آن لائن فورم پر پانچ ملین جی میل ایڈرسس اور ان کے پاسورڈ پر مشتمل دستاویزات شائع کر دی گئی ہیں۔لیکن سیکیورٹی فرم کے مطابق یہ اعداد و شمار پرانے ہیں اور مختلف ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں۔
ایک یوزر جو کہ “tvskit” کے نام سے آن لائن آتا ہے نے یہ’’زپ فائل‘‘ بِٹ کوائن سیکیورٹی فورم پر پوسٹ کی ہے اور یہ دعوی کیا ہے کہ اس میں سے 60 فیصد اسناد درست ہیں۔

پیٹر کروس جو کہ سی ایس آئی ایس سیکیورٹ گروپ کے چیف سیکیورٹی آفیسر ہیں کے مطابق ، ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہوا کہ یہ 60 فیصد تک درست ہیں یا نہیں مگر کافی حد تک یہ ڈیٹا صحیح ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ یہ ڈیٹا براہ راست گوگل سے نہیں چرایا گیا بلکہ یہ کچھ اور ذرائع سے سامنے آیا ہے۔یعنی یہ کچھ ایسی سائٹس سے چرایا گیا ہے جہاں لاگن کرنے کے لیے گوگل یا جی میل کا ایڈریس یوزرز نام کے طور پر استعمال ہوتا ہو۔

(جاری ہے)


کروس کا کہنا تھا کہ ہمارے یوزرز کی سیکیورٹی ہمارے لیے بہت اہم ہے۔اور ابھی تک کوئی بھی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے یہ بات ظاہر ہو کہ یہ سب براہ راست گوگل کی سائٹس سے ہوا ہے۔لیکن اگر ایسا کچھ سامنے آتا ہے تو اس کے لیے سخت اقامات کیے جائیں گے۔ ہمارا اپنے صارفین کو مشورہ ہے کہ اپنے پاسورڈز فوری طور پر تبدیل کر لیں،یہ نہ ہو کہ آپ کا نام بھی اس لسٹ میں شامل ہو۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-11

More Technology Articles