Gmail and Gplus Users Email Contact

Gmail And Gplus Users Email Contact

جی میل اور گوگل پلس کے صارفین کا باہمی رابطہ ہوا آسان

کیا آپ کسی ایسے شخص کو ای میل کرنا چاہتے ہیں جسکا ای میل ایڈریس آپ کے پاس موجود نہیں؟ بغیر ای میل ایڈریس کے رابطہ کرنا ناممکن سے لگتا ہے۔ لیکن گوگل کی مشہور زمانہ ای میل ’’جی میل ‘‘ کے ذریعے اب ایسا ممکن ہو گیا ہے۔

اگر کوئی شخص آ پ کے ’’گوگل پلس‘‘ اکاؤنٹ میں موجود ہے تو آپ با آسانی اُسے ای میل ارسال کر سکتے ہیں۔

گوگل پلس ایک سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ ہے جہاں آپ اپنے دوستوں اور جاننے والوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔

اپنے ’’گوگل پلس‘‘ اکاؤنٹس کے دوستوں کو ای میل کرنے کیلئے TOکی فیلڈ میں اس دوست کا نام در ج کیجئے، جی میل آپ کے راوبط میں موجود لوگوں کے نام اُدھر دکھانا شروع کردے گا، ساتھ ہی نیچے ’’گوگل پلس‘‘ کے راوبط بھی نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

گوگل پلس کے رابطے پر کلک کرنے سے ای میل اُس تک پہنچ جائے گی۔ لیکن ای میل بھیجنے والے کو اس گوگل پلس کے رابطے کا ای میل ایڈریس نظر نہیں آئے گا۔ محض اسکے نام پر کلک کرنے سے ہی ای میل اُس تک جا پہنچے گی۔

گوگل نے اپنے پلس صارفین کو بھی سہولت دی ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ سیٹنگ میں جا کر اس سہولت کو بند کر سکتے ہیں۔ یعنی اگر کوئی صارف یہ نہیں چاہتا کہ دوسرے لوگ اسے ای میل کریں تو وہ با آسانی اس سروس کو بند کر سکتا ہے۔

فیس بک نے اسی طرح کی سہولت کافی عرصہ پہلے سے فراہم کی ہوئی ہے، جسکے ذریعے کوئی بھی فیس بک صارف دوسرے فیس بک صارف کو پیغامات ارسال کر سکتا ہے۔ گوگل پلس اور جی میل کی یہ سہولت بالکل فیس بک کی طرح ہی ہے۔ لیکن یقیناًاس سے گوگل پلس استعمال کرنے والے صارفین مستفید ہو سکیں گے.

تاریخ اشاعت: 2014-01-13

More Technology Articles