Gmail Encryption is now mandatory

Gmail Encryption Is Now Mandatory

جی میل کیلئے انکرپشن لازمی قرار دے دی گئی

جی میل نے اپنے صارفین کی سکیورٹی کیلئے 2010میں اعلان کیا تھا کہ تمام اکاؤنٹس کیلئے انکرپشن لازمی کی جا رہی ہے۔ لیکن صارفین کی طرف سے جی میل کی سپیڈ کم ہونے کی شکائیات پر صارفین کو یہ آپشن دیا گیا کہ وہ انکرپشن کو بند بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن اب گوگل نے اعلان کیا ہے کہ تمام صارفین پر انکرپشن لازمی قرار دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)


اس کے بعد صارفین جو اپنے براؤزر میں httpپروٹوکول کے ساتھ ای میل دیکھتے تھے اب خودکار طریقے سے انکرپشن والے محفوظ سرور httpsپر منتقل ہو جائیں گے۔ جسکے بعد انکا ڈیٹا اور پرائیوسی بالکل محفوظ رہے گی۔
اس سلسلے میں گوگل نے اپنے سسٹم میں خاطر خواہ تبدیلیاں کی ہیں، تاکہ صارفین کو کسی قسم کی سپیڈ کا مسئلہ نہ ہو۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-21

More Technology Articles