Google allegedly planning on separating Photos from Google Plus

Google Allegedly Planning On Separating Photos From Google Plus

گوگل نے گوگل پلس سے تصویروں کو الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا

ماضی قریب میں گوگل پلس کی جانب سے ہینگ آؤٹ کے لنکس ختم کرنے کے بعد، ایسا لگتا ہے گوگل ایسا ہی ایک اور قدم اپنی فوٹو سروس کے لیے بھی اٹھانے والا ہے۔
بلوم برگ کے مطابق گوگل پلس سوشل نیٹ ورک کے حصے کے طور پر کام کرنے والی فوٹو سروس جلد ہی آزادانہ کام کرے گی۔آزاد سروس بننے کے بعد یوزرز اس سروس کو بغیر گوگل پلس کے اکاؤنٹ کے بھی استعمال کر سکیں گے۔

مگر یہ گوگل پلس کے یوزرز کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

(جاری ہے)


گوگل پلس سے پہلے گوگل کی’ پیکاسو‘ کے نام سے فوٹو سروس تھی۔لیکن بعد میں اس کو گوگل پلس میں مربوط کر دیا گیا تھا۔ جو بھی تصویر ’ پیکاسو‘ پر اپ لوڈ کی جاتی تھی خود بخود گوگل پلس کے فوٹو سیکشن میں ضم ہو جاتی تھی۔
پچھلے کچھ ماہ سے گوگل پلس کی فوٹو سائیڈ میں بہت سے نئے ترمیمی فیچرز شامل کئے گئے ہیں، اورگوگل اینڈرائیڈ کی الگ ایپ تخلیق کر کے اس کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔یہ بھی افواہیں گردش میں ہیں کہ کمپنی گوگل پلس کو مکمل طور پر بند کرنے والی ہے۔لیکن کیا حقیقت ہے اور کیا افسانہ یہ تو وقت کے ساتھ ہی پتہ چلے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-04

More Technology Articles