Google Helpouts, A new and unique service

Google Helpouts, A New And Unique Service

گوگل ہیلپ آئوٹ، ایک نئی اور مفید سروس

گوگل ہلیپ آئوٹ ایک نئی اور انتہائی مفید سروس ہے، جسکے ذریعے آپ اپنے کمپیوٹر پر بذریعہ ویڈیو ماہرین کی مدد حاصل کر سکتے ہیں، یہ مدد مختلف اقسام اور نوعیت کی ہو سکتی ہے۔

آپ اپنے مسئلے کو باآسانی آن لائن تلاش کر سکتے ہیں، اور اس مسئلے کو حل کرنے والے مددگاروں کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اپنی مرضی کے مددگار سے بذریعہ ویڈیو کال بات کر سکتے ہیں اوراپنے مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔

اسکے علاوہ آپ ویڈیو کال کو فوری طور پر شروع کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی سہولت کے مطابق کسی مخصوص وقت پر بھی ڈائل کر سکتے ہیں۔

گوگل ہیلپ آئوٹ

لیکن شائید یہ بات آپ کو پسند نہ آئے کہ یہ سروس مفت نہیں ہے، بلکہ آپ کو ہر کال کی قیمت ماہر کو ادا کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

کال کی قیمت مسئلہ کی نوعیت، اور مددگار کی مہارت پر منحصر ہے۔ کالز کی کم از کم قیمت ۱ ڈالر ہے، جبکہ ہم نے بعض کالز ۱۰۰ ڈالر کے قریب بھی دیکھی ہیں۔

 

تاریخ اشاعت: 2014-01-24

More Technology Articles