JSPaint is a web-based Microsoft Paint remake

JSPaint Is A Web-based Microsoft Paint Remake

جے ایس پینٹ، مائیکروسافٹ پینٹ کا آن لائن ری میک

جے ایس پینٹ (JSPaint) مائیکروسافٹ ونڈوز  آپریٹنگ سسٹم کے مقبول سافٹ وئیر مائیکروسافٹ پینٹ کا مفت ویب بیسڈ ری میک ہے۔  مائیکروسافٹ نے کچھ دن پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ ونڈوزمیں مائیکروسافٹ پینٹ کو ہٹا کر نیا پینٹ تھری ڈی یو ڈبلیو پی ایپلی کیشن کو شامل کریں گے، جسے Windows 10 Creators Update میں شامل کیا گیا ہے۔
مائیکروسافٹ پینٹ اس وقت بھی ونڈوز میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس ایپلی کیشن کو انٹرنیٹ براؤزر میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جے ایس پینٹ ایک ایسی ویب سائٹ ہے، جس میں پینٹ کے پرانے ورژن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تقریباً تمام ہی جدید براؤزرز میں اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس ویب سائٹ میں پینٹ پر کام کرتے ہوئے تصاویر کو یو آر ایل یا کمپیوٹر سے بھی لوڈ کیا جا سکتا ہے۔اسکے علاوہ تصاویر کو ڈریگ اینڈ ڈراپ سے بھی کینوس میں لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
جے ایس پینٹ کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-02-16

More Technology Articles