MCB Visa Wallet Service

MCB Visa Wallet Service

ایم سی بی کی جانب سے دنیا کی پہلی ’’ویزا والٹ‘‘ سروس کا اجراء

پاکستان کے مشہور مسلم کمرشل بینک (ایم سی بی) نے دنیا کی پہلی’’ویزا والٹ‘‘ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ ’’ایم سی بی لائیٹ‘‘ نامی اس والٹ اکاؤنٹ کے ذریعے صارفین آن لائن اور آف لائن شاپنگ کر سکیں گے، اسکے علاوہ اسے اے ٹی ایم مشینو ں پر بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔آن لائن خریداری سے قبل لازمی ہے کہ آپ ایم سی بی کی ہیلپ لائن پر فون کریں اور انٹرنیٹ پر استعمال کیلئے اپنے ویزا اکاؤنٹ کو کھلوائیں۔


ایم سی بی لائیٹ کا اکاؤنٹ کھولنا انتہائی آسان ہے، آپ کسی بھی مسلم کمرشل بینک کی برانچ میں جا کر اپنا اکاؤنٹ با آسانی کھلوا سکتے ہیں۔ اسکے بعد آپ کسی بھی بینک اکاؤنٹ کے ذریعے اس میں پیسے ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ پیسے ٹرانسفر کرنے کے بعد آپ اپنے ایم سی بی لائیٹ اکاؤنٹ کو بینک اکاؤنٹ کی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسکی خاص بات یہ ہے کہ اسکی ’’سمارٹ فون اپلیکیشنز ‘‘کے ذریعے اسکا استعمال انتہائی آسان ہے۔

آپ اپلیکیشن کے ذریعے فنڈز ٹرانسفر اور بلز کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔
اگر آپ آن لائن شاپنگ کرنا چاہتے ہیں، اور آپ کے پاس کوئی کریڈیٹ کارڈ نہیں ہے تو ایم سی بی لائیٹ آپ کیلئے ایک بہترین سروس ہے۔ آپ اپنے کسی بھی بینک اکاؤنٹ سے اپنے موبائل والٹ میں پیسے ٹرانسفرکرکے اسے باآسانی آن لائن استعمال کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ دنیا بھر میں جہاں بھی ’’ویزا‘‘ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کی سہولت موجود ہے آپ وہاں اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-02

More Technology Articles