Microsoft jumpstarts MSN by rebranding Bing apps

Microsoft Jumpstarts MSN By Rebranding Bing Apps

ایم ایس این اب ایک نئے روپ میں سامنے آئے گا

مائیکروسافٹ نے بنگ ایپس کو ’’ری برانڈ ‘‘کر کے ایم ایس این کو ایک نیا ہوم پیچ دینے کا ارادہ کیا ہے۔ نہ صرف ونڈوز فون کی ایپ جیسے نیوز، فنانس، ٹریول، سپورٹس اورموسم کی ایپس کو ایم ایس این کے لیے ری برانڈ کیا گیا ہے بلکہ مائیکروسافٹ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ورزن بھی ریلیز کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔
ایم ایس این جو کہ مائیکروسافٹ کے انٹرنیٹ ایکسپلور کا ہوم پیج ہے اب نئے روپ کے ساتھ سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

نئے پورٹل میں سب سے اوپر نئی نیوی گیشن بار نظر آئے گی جس کی مدد سے آپ آسانی کے ساتھ مائیکروسافٹ سروس تک رسائی حاصل کر سکیں گے جن میں میپ اور ’’آؤٹ لُک ‘‘ شامل ہیں۔ بعد میں ان میں سوشل نیٹ ورکس اور سکائپ وغیرہ بھی شامل ہو جائیں گے۔
آپ چاہیں تو مائیکروسافٹ کے اس انٹر فیس کے مواد کو اپنی مرضی کے بارے سیٹ بھی کر سکتے ہیں۔نئے ایم ایس این پورٹل کی تکمیل کے لیے مائیکروسافٹ آئندہ ماہ میں اپنے ہوم میج ایپ کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ورزن میں ریلیز کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔
اگر آپ یہ نیا ہوم پیج دیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں پر کلک کیجئے!

تاریخ اشاعت: 2014-09-09

More Technology Articles