Microsoft will soon help you find friends with Windows phones

Microsoft Will Soon Help You Find Friends With Windows Phones

مائیکروسافٹ پیپل سنس: ونڈوز فون کی نئی ایپلی کیشن

مائیکروسافٹ بھی ایپل کی فائنڈ مائی فرینڈز(Find My Friends)ایپلی کیشن کی طرز پر ایپلی کیشن بنا رہا ہے۔ مائیکروسافٹ کی اسپینی ویب سائٹ مائیکروسافٹ پلیس(MicroSoft Place) کے مطابق اس ایپلی کیشن کا نام پیپل سنس(People Sense) ہے۔یہ ایپلی کیشن بنگ میپس، میسج اور کالنگ فیچر کے ساتھ مربوط ہو گی۔

(جاری ہے)



پیپل سنس کی بدولت صارفین اپنی لوکیشن شیئر کر سکتے ہیں،دوسرے لوگوں کی لوکیشن معلوم کر سکتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن میں دوسرے فرد کو کال اور میسج کرنے کے ساتھ ساتھ نقشے پر اس کا مقام دیکھنے اور فاصلہ معلوم کرنے کی بھی سہولت ہے۔

اس ایپلی کیشن کو ابھی پرائیویٹ بیٹا کے طور پر Buddy Aware کے نام سےٹسٹ کیا جا رہا ہے۔ مائیکروسافٹ نے ابھی اس ایپلی کیشن کے اجراء کی کوئی تاریخ نہیں بتائی تاہم یہ مائیکرسافٹ ونڈوز 10 میں اچھا اضافہ ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-23

More Technology Articles