New malware is spreading on Facebook

New Malware Is Spreading On Facebook

فیس بک پرایک نیاخطرناک ٹروجن سرگرم ہوگیا

اگر آپ کی نیوز فیڈ میں کسی دوست کی جانب سے شیئر کی گئی کوئی غیر اخلاقی ویڈیو نظر آ رہی ہے تو اس پر کلک کرنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچیئے گا۔ اگر پھر بھی اس پر کلک کر دیں اور آپ کو فلیش پلگ ان انسٹال کرنے کا کہا جائے تو بغیر سوچےیہاں سے گم ہو جائیں، کیونکہ یہ ایک مال وئیر / ٹروجن ہے جسے انسٹال کرنے کی صورت میں آپ کے اکاؤنٹ کوتو خطرہ ہو گا ہی مگر دوستوں اور رشتے داروں کےسامنے واٹ بھی لگ سکتی ہے۔

دودنوں میں اس مال وئیر نے 110،000 فیس بک صارفین کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)


یہ مال وئیر انسٹال ہونے کے بعد آپ کے 20 کے قریب دوستوں کو اسی طرح کی ویڈیو ٹیگ کرنا شروع کر دیتا ہے۔
یہی اس کے تیزی سے پھیلنے کی بڑی وجہ ہے۔ اس سے پہلے جو مال وئیر یا ٹروجن ہوتے تھے وہ انفرادی طورپر صارف کے دوستوں کو پیغامات دیتے تھے ۔ مگر یہاں تو بیس بیس دوستوں کو ویڈیو ٹیگ ہو جاتی ہے۔
یہ ٹروجن اتنا خطرناک ہے کہ انسٹال ہونے کے بعد صارفین کے ماؤس اور کی بورڈ کو بھی کنٹرول کر سکتا ہے۔
فیس بک کے ترجمان کے مطابق وہ اس حالیہ ٹروجن کے تدارک کےلیے کام کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-03

More Technology Articles