Noisli generates background noise that helps you focus or relax

Noisli Generates Background Noise That Helps You Focus Or Relax

کام پر توجہ دینے یا آرام کرنے کے لیے نوائزلی سے مختلف آوازیں تخلیق کریں

نوائزلی (Noisli) ایک ویب سروس  اور موبائل ایپلی کیشن ہے۔ آرام کرنے یا کام پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اس ویب سروس یا ایپلی کیشن سےمختلف آوازیں تخلیق کی جا سکتی ہیں۔اس سروس سے تخلیق کئے شور سے بعض دفعہ حقیقی شور دب جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سروس مختلف آوازیں جیسے بارش وغیرہ  کی آواز بھی پیش کرتی ہے ،جسے سنتے ہوئے فرحت کا احساس ہوتا ہے۔
اس سروس کا ویب ورژن 2 موڈ پیش کرتا ہے۔  آپ چاہیں تو آرام کرنے یا پروڈکٹیویٹی بڑھانے کے لیے پہلے سے موجود آوازیں منتخب کر سکتے ہیں یا  چاہیں تو اپنی مرضی سے مختلف آوازوں سے اپنی پسند کی آواز بنا سکتے ہیں۔
اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-28

More Technology Articles