Now You can Edit Your Look Back Video

Now You Can Edit Your Look Back Video

فیس بک نے "Look back" ویڈیو میں تبدیلی کرنے کی سہولت دے دی

اپنے کامیاب دس سال مکمل ہونے پر پچھلے ہفتے فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے 60 سیکینڈز پر مشتمل ایک ویڈیو بنائی تھی جو کسی بھی صارف کے آکاؤنٹ میں سے بلا ترتیب تصویروں اور ویڈیوز پر مشتمل ہوتی ہے۔ جہاں سب نے اس کو پسند کیا وہی کچھ نے اس بات پر اعتراض بھی کیا کہ اس ویڈیو میں تصیحModify کی سہولت بھی ہونی چاہیے تا کہ ان تصویروں اور ویڈیوز کو خارج کیا جا سکے جنہیں صارف مزید دیکھنا پسند نہیں کرتے۔

اس صورتِ حال کے پیشِ نظر فیس بک نے اس ویڈیو پر تصیح (edit) کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ اب آپ اپنی مرضی اس ویڈیو کی تصیح کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)



آپ کیسے فیس بک کے لک بیک پیج کی تصیح کر سکتے ہیں؟

1. سب سے پہلے فیس بک لک بیک پیج پر جائیں (جسکے لئے یہاں پر کلک کریں)
2. ایڈٹ بٹن کو چنیں
3. پہلے سے موجود تصویروں یا پوسٹس میں سے نئی کو چنیں
4. پیج پر سب سے اوپر ’اپ ڈیٹ‘ کے بٹن کو دبائیں

نئی ویڈیو کی تخلیق کے لیے کچھ لمحے انتظار کیجیے، آپ کی نئی لوک بیک ویڈیو تیار ہو جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-08

More Technology Articles