Password Strength Test

Password Strength Test

آپ کا پاس ورڈ کتنی دیر میں کریک کیا جا سکتا ہے

بعض دفعہ ہم جس پاس ورڈ کو انتہائی مضبوط تصور کر رہے ہوتے ہیں، ہیکر ز کے لیے اس ہیک کرنا سیکنڈوں کا کام ہوتا ہے۔ پاس ورڈ میں جتنے زیادہ سپیشل کیریکٹرز جیسے /، +،*،@،٪ وغیرہ، ہونگے پاس ورڈ اتنا ہی زیادہ مضبوط ہوگا۔ اگر آپ کو دیکھنا ہو کہ آپ کا پاس ورڈ کتنا مضبوط ہے تو اس کےلیے بھی آن لائن ٹولز دستیاب ہے۔ ان ٹولز کی مدد سے آپ اپنے اصل پاس ورڈ یا اس سے ملتے جلتے کسی پاس ورڈ کی مضبوطی کو پرکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک ٹول comparitech.com کا Password Strength Test ٹول بھی ہے۔
اس ٹول کی منفرد بات یہ ہے کہ اس کے پاس عام استعمال ہونے والے پاس ورڈز کا ڈیٹا بیس ہے۔اگر کوئی صارف بہت آسان پاس ورڈ کو چیک کرتا ہے تو یہ ٹول بتاتا ہے کہ یہ کتنا عام پاس ورڈ ہے اور صارفین کو اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اس ویب سائٹ پر صارفین کو نیا پاس ورڈ منتخب کرنے کے حوالے سے ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
Password Strength Test کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-24

More Technology Articles