PFAstatus Dot com new site to show ban and seal hotel

PFAstatus Dot Com New Site To Show Ban And Seal Hotel

ویب سائٹ: پی ایف اے سٹیٹس

کچھ عرصے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں تمام غیر معیاری ہوٹلوں اور کھانے پینے کے مراکز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے۔ اس مہم کے دوران کئی سو ہوٹلوں، ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے گئے۔بڑے بڑے نام بند کر دئیے گئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ان تمام کاروائیوں کی تصویری روداد، اپنے فیس بک پیج پر شیئر کر رہا ہے۔یاد رہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اپنی ویب سائٹ نومبر 2013 کے بعد اپ ڈیٹ نہیں ہوئی۔

ایسے میں لاہور کے ایک ذمہ دار شہری اور ویب ڈویلپر نے پی ایف اے سٹیٹس ڈاٹ کام (pfastatus.com)کے نام سے ویب سائٹ بنائی ہےجس میں لاہور کے اُن تمام ہوٹلوں کا نقشہ اور فہرست دی ہوئی ہے، جہاں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپے مارے تھے۔

(جاری ہے)


اس ویب سائٹ کے ڈویلپر نے ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ اس ویب سائٹ کا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور اس کا مقصد صرف شہریوں کو باخبر رکھنا ہے۔


اس ویب سائٹ سے صارفین کو پتہ چل سکتا ہے کہ کس ہوٹل کو بالکل بند کر دیا گیا، کس پر جرمانہ ہوا ہے اور کسے سیل کیا گیا ہے۔
ویب سائٹ پر گوگل میپ کی مدد سے لاہور کے مختلف علاقوں میں تمام غیر معیاری ہوٹلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ہال آف شیم میں بڑے بڑے نام والے ہوٹلوں کی فہرست بھی ہے۔
غیر معیاری ہوٹلوں اور کھانے پینے کے مراکز کےحوالے سےپورے پنجاب سےکوئی بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو صرف ایک فون پر شکایت درج کرا سکتا ہے (تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2015-08-11

More Technology Articles