Send Messages That Self Destruct With Privnote

Send Messages That Self Destruct With Privnote

پرائیویٹ نوٹ سے بھیجے گئے میسج ایک بار پڑھے جانے کے بعد خودبخود ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں

مختلف ای میل اور دیگر آن لائن سروسز سے خفیہ میسج بھیجنا کوئی نئی بات نہیں ۔ لیکن اگر زیادہ حساس معلومات بھیجنی ہوں تو یہ خیال بھی ذہن میں آتا ہےکہ کاش ایک بار پڑھے جانے کے بعد یہ ہیری پورٹر سٹائل میں خود بخود ڈیلیٹ ہو جائے۔ ایسے ہی کام کے لیے پرائیویٹ نوٹ نامی سروس موجود ہے۔ اس آن لائن سروس کو Djangoاور Pythonمیں بنایا گیا ہے۔Privnote سے بھیجا گیا میسج ایک بار پڑھنے جانے کے بعد سرور سے فوراً ڈیلیٹ ہوجاتا ہے تاہم جسے یہ میسج بھیجا گیا ہے، وہ اسے کاپی کر کے اپنے پاس ٹیکسٹ فائل میں محفوظ کر سکتا ہے۔

اس ویب سروس کو استعمال کرنے کے لیے اس کی ویب سائٹ پر جائیں، اپنا میسج لکھیں اور Create note پر کلک کر کے میسج کو انکرپٹڈ کر دیں۔ اس کے بعد آپ کو ایک لنک دیا جائے گا۔ اس لنک کو ای میل یا کسی بھی میسجنگ سروس سے شیئر کریں اور بے فکر رہیں کہ ایک بار پڑھے جانے کے بعد میسج آن لائن سرور سے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اسے اس لنک سے دوبارہ نہیں پڑھا جا سکے گا۔ آپ چاہیں تو میسج بھیجنے کے بعد Destroy link پر کلک کر کے اسے کسی کے پڑھے بغیر بھی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ صارفین اگر چاہیں تو میسج کے ڈیلیٹ ہونے کی مدت ایک گھنٹہ یا ایک دن بھی رکھ سکتے ہیں۔ میسج کو پاس ورڈ سے بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
اس ویب سائٹ کا وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-06

More Technology Articles